خیبر پختونخوا سے بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے مشترکہ اقدامات پر سیاسی جماعتیں متفق

خیبر پختونخوا سے بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے مشترکہ اقدامات پر سیاسی جماعتیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ( خصوصی رپورٹ) یو این ڈی پی اور پلڈاٹ کے زیر اہتمام صوبہ خیبر پختونخوا کے نوجوان طبقہ کو ملازمتوں کے مواقعوں کی فراہمی کے عنوان سے منعقدہ ڈائیلاگ فورم میں تمام جماعتوں کی طرف سے نوجوانوں کو بیروزگاری سمیت دیگر مسائل سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے جیسے منشور پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ڈائیلاگ فورم میں صوبائی حکمران جماعت سمیت اپوزیشن جماعتوں کی بھرپور نمائندگی موجود تھی۔ ڈائیلاگ فورم کے ابتدائیہ میں صدر پلڈاٹ احمد بلال محبوب نے نوجوان کے مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوانوں کو تعلیم ‘ ملازمت اور مصروفیت جیسے تین اہم امور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ نوجوانان کے نمائندوں نے اس موقع پر علاقے میں تعلیمی اداروں کی کمی‘ معیار تعلیم کے فقدان ،ملازمتوں کی غیر منصفانہ تقسیم ،نوجوانوں میں نشہ کے پھیلتے ناسور ،ٹرانس جینڈر، اقلیتوں کو درپیش مسائل،غیر معیاری نصاب اور دہشت گردی جیسے واقعات سے پیدا شدہ صورتحال کی نشاندہی کی جس پر صوبے بھر کی جماعت کے نمائندگان نے نوجوانوں کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے،تعلیم،ملازمت اور مصروفیت جیسے تین اہم عوامل بارے آگاہی فراہم کرنے جیسے امور پر اتفاق کیا ۔ ڈائیلاگ فورم سے سپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق احمد غنی،ڈپٹی سپیکر کے پی کے محمود جان،صوبائی وزیر برائے امور نوجوانان عاطف خان،صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا ،مشیر وزیراعلیٰ کامران بنگش،ایم پی اے آسیہ خٹک،ایم پی اے سمیرا شمس،ایم پی اے عائشہ بانو،ایم پی اے ثمرہارون بلور،ایم پی اے حمیرابی بی اورایم پی اے جمشید خان نے بھی خطاب کیا ۔
پلڈاٹ

مزید :

صفحہ آخر -