علیمہ باجی نہیں اصل چور عمران خان ،وہ عوامی نمائندگی نہیں کرسکتے ،مریم اورنگزیب

علیمہ باجی نہیں اصل چور عمران خان ،وہ عوامی نمائندگی نہیں کرسکتے ،مریم ...

  



لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب شریف فیملی کے خلاف پارٹی بنی ہوئی ہے، وہ ابھی تک ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکی ہے، چوری کا مینڈیٹ حاصل کرنے والا عوامی ترجمانی نہیں کرسکتا۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزینب نے کہا کہ گرفتار پہلے کرلیا گیا جبکہ ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ نیب شہباز شریف کو رہا کر دے گی۔مریم اورنگزینب نے کہا کہ علیمہ باجی اصل چور نہیں اصل چور عمران خان ہے، ریاستی اداروں پر حملہ کرنے اور یوٹرن لینے والے سے کوئی کچھ نہیں پوچھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سو دنوں میں جھوٹ اور سو ناکامیاں موجودہ حکومت کے حصے میں آئی ہیں، وزراء حکومت کے سو دن کے جھوٹ کو چھپا رہی ہیں۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ چوری کا مینڈیٹ حاصل کرنے والا عوامی ترجمانی نہیں کرسکتا۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ آخر


loading...