کرتارپور راہداری کھولنے کا اقدام خوش آئند ،عوامی نیشنل پارٹی

کرتارپور راہداری کھولنے کا اقدام خوش آئند ،عوامی نیشنل پارٹی

  



پشاور (آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کرتار پور راہداری کھولنے کے اقدام کی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے کاروباری برادری کو درپیش مسائل حل ہونگے اور خصوصاً ٹورازم کو فروغ ملے گا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرتار پور بارڈر کھولنے کا کریڈٹ کسی ایک شخص کو نہیں دیا جا سکتا کیونکہ اس حوالے سے شہید بینظیر بھٹو اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دور میں بھی بہت کام ہوچکا تھا ،اسفندیار ولی خان نے کہا کہ 71برس بعد کرتارپور سرحد کھلنے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر بنانے میں مدد ملے گی تاہم یہی رویہ پاک افغان بارڈر پر بھی اپنانا چاہئے تاکہ پشتونوں کے درمیان پائے جانے والے احساس محرومی کا خاتمہ کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک افغان تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ دو طرفہ عدم اعتماد ہے لہٰذاجب تک دونوں ممالک ایک دوسرے پر بھروسہ نہیں کریں گے حالات بہتر نہیں ہو سکتے

مزید : صفحہ آخر


loading...