گورنر سندھ نے سڑک کنارے پڑے زخمی شخص کوزیر نگرانی ہسپتال بھجوا یا
کراچی(آئی این پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سڑک کنارے پڑے زخمی شخص کو دیکھ کر گاڑی رکوا کر باہر نکل آئے اور ایمولینس منگوا کر اپنی زیر نگرانی زخمی شخص کو اسپتال بھجوا یا۔ بدھ کو گورنر سندھ عمران اسماعیل سڑک پر پڑے زخمی شخص کو دیکھ کر گاڑی سے نیچے اترآئے۔ زخمی شخص دہلی کالونی کے قریب سڑک پر پڑا تھا۔ گورنر سندھ نے متاثرہ شخص کیلئے ایمبولینس کے انتظامات کی ہدایت کی اور اپنی موجودگی میں زخمی کو جناح اسپتال روانہ کیا ۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ اسکوائش چیمپیئن شپ کے افتتاح کے بعد واپس جارہے تھے۔
گورنر سندھ