دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 ء کا انعقاد بڑا کارنامہ ، پرویز خٹک

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 ء کا انعقاد بڑا کارنامہ ، پرویز خٹک

  



کراچی(آن لائن)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کا انعقاد ایک بڑا کارنامہ ہے جس سے دفاعی خودمختاری یقینی بنانے میں بھرپور مدد ملے گی ، کراچی ایکسپوسینٹر میں آئیڈیاز 2018 نمائش کے دورے کے موقع پر وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ آئیڈیاز کے کامیاب انعقاد پر تینوں مسلح افواج اور منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ہمارا مقصد امن کے لیے خود کو تیار کرنا ہے ، پاکستان کی دفاعی صنعت کسی اور کے لیے نہیں بلکہ خود کو محفوظ بنانے کے لیے ہے ،دفاعی ہتھیاروں کی مقامی سطح پر تیاری سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی ، پرویز خٹک نے کہا کہ برآمدات کے بڑے آرڈرز مل رہے ہیں ،پاکستان کو طاقتور ملک بنانا چاہتے ہیں ،دفاعی صلاحیت کی وجہ سے کوئی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا ۔

پرویز خٹک

مزید : صفحہ آخر