پولیس آرڈر 2002ء پر عملدرآمد کے عدالتی حکم پر ہونے والی پیش رفت رپورٹ طلب

پولیس آرڈر 2002ء پر عملدرآمد کے عدالتی حکم پر ہونے والی پیش رفت رپورٹ طلب

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد انوارالحق نے پولیس آرڈر 2002ء پر عمل درآمد کے عدالتی حکم پر ہونے والی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے ،چیف جسٹس کے حکم پر سپیشل سیکرٹری ہوم پنجاب عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ عدالتی حکم عدولی کا سوچ بھی نہیں سکتے ،جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اب تک پبلک سیفٹی کمیشن کی کمیٹیاں کیوں تشکیل نہیں ہوئیں ؟آئی جی پنجاب کی تقرری بھی میرٹ پر نہیں کی گئی ،لگتا ہے حکومت سنجیدہ نہیں عدالت نے اس کیس کی مزید سماعت10دسمبر پر ملتوی کرتے ہوئے مفصل رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...