جوڈیشل ایکٹوازم پینل کا شہباز شریف و دیگر کیخلا ف نئے ریفرنس کیلئے چیئرمین نیب کو خط

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کا شہباز شریف و دیگر کیخلا ف نئے ریفرنس کیلئے چیئرمین ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران اور ایل ڈی کے سابق ڈی جی احد خان چیمہ کے خلاف نئے ریفرنس کیلئے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیاگیا۔یہ خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی طرف سے لکھا گیاہے،جس میں کہا گیاہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں تعلیمی اداروں کی گراؤنڈز کی بحالی کے کیس کی سماعت کے دوران چشم کشا حقائق سامنے آئے، پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے ایک معاہدہ عدالت میں پیش کیا گیا، خط میں کہا گیاہے کہ غیر قانونی معاہدہ کے تحت پنجاب یونیورسٹی کی 305 کنال اراضی غیر قانونی طور پر سٹرک کی تعمیر کے لئے دی گئی ،معاہدہ پر مجاہد کامران اور احد خان چیمہ کے دستخط موجود ہیں ،پنجاب یونیورسٹی کی جگہ دینے اور لینے کا اختیار مجاہد کامران اور احد چیمہ کے پاس نہیں تھا، یہ اراضی اس وقت کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کے کہنے پر دی گئی ،خط کی نقل ڈی جی نیب لاہور شہزادسلیم کو بھی بھجوائی گئی ہے ۔،خط میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین نیب میاں شہباز شریف، احد خان چیمہ اور مجاہد کامران کے خلاف ریفرنس کا حکم دیں اوران کے خلاف نیب کے قانون کے سیکشن9 کے تحت کارروائی کی جائے۔

مزید : علاقائی


loading...