نیب نے ایک سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

نیب نے ایک سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

  



کراچی (این این آئی) نیب نے ایک سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے سال 2017 سے 2018 تک ملک بھر سے بد عنوانی کی 44 ہزار اور 315 کرپشن سے متعلقہ شکایات موصول ہوئیں، ایک ہزار 713 شکایات کا ثبوت کی بناء پر جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا ،877 کو انکوائریوں اور 227 کو انویسٹی گیشنز میں تبدیل کیا گیا،503 ملزمان کو گرفتار کیا،بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 2580 ملین روپے وصول کرکے قومی خزا نہ میں جمع کرائے گئے، نیب نے ایک سال کے دوران بد عنوانی کے 440 ریفرنسز مختلف احتساب عدالتوں میں دائر کئے ہیں۔ اس وقت ملک کی مختلف احتساب عدالتوں میں 1209 بدعنوانی کے ریفرنسز کی سماعت جاری ہے۔

نیب

مزید : صفحہ آخر


loading...