مقبوضہ کشمیر مسئلہ حل ہونے کے باوجود پاک بھارت تعلقات میں بہتری مشکل ،صدر آزاد کشمیر

مقبوضہ کشمیر مسئلہ حل ہونے کے باوجود پاک بھارت تعلقات میں بہتری مشکل ،صدر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ اگر کشمیر کا مسئلہ حل بھی ہو جائے تو پاک بھارت تعلقات میں بہتری مشکل ہے ۔ پاک چین اقتصادی راہداری کی وجہ سے بھارت تعلقات کو بہتر نہیں بنائے گا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں اور آپریشن کے بعد پاکستان کی سر زمین مکمل طور پر دہشت گردوں سے پاک ہوگئی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بین الاقوامی دفاعی نمائش ’’آئیڈیاز 2018‘‘ کے دوسرے روز ’’قیام امن اور اس کے حصول میں مسلح افواج کا کردار ‘‘کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانفرنس سے صدر این ڈی یو لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان ،سفارت کار نجم الدین شیخ ،سفارت کار ریاض کھوکھر ،لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی ،عبدالباسط نے بھی خطاب کیا ۔سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ تیسری منتخب حکومت کو اقتدار منتقل ہوا ہے ۔ پاکستان کی متحرک سول سوسائٹی اور آزاد میڈیا ہے اور عنقریب پاکستان دنیا کے10 بہترین ملکوں میں شامل ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اعلی افسران نے بھی جام شہادت نوش کیا ۔لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے کہا کہ پاکستان نے کامیابی سے دہشتگردی کیخلاف آپریشن کئے۔پاکستان میں 27لاکھ افغان مہاجرین ہیں ۔ افغان مہاجرین کی بڑی تعداد رجسٹرڈ نہیں ہے ۔ افغان مہاجرین کے بارڈر کراسنگ کی وجہ سے دوطرفہ دہشت گردی ہورہی ہے ۔ پاکستان نے اپنی سرحد کو محفوظ بنانے کے اقدامات شروع کر دئیے ہیں ۔ آئندہ ڈیڑھ سال میں پاک افغان باڈر پر مکمل باڑ لگ جائے گی جبکہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد پر چوکیاں قائم کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے ملکی سلامتی کے علاوہ عالمی امن کیلئے بھی قربانیاں دی ہیں ۔ پاکستان آرمی نے اقوام متحدہ امن مشن میں بھر پور کردار ادا کیا ۔ اقوام متحدہ امن مشن میں 156فوجی جوان شہید ہوئے۔ امن مشن میں پاکستان کے 24افسران شہید ہوئے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -