حکومت شہبازشریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے ،محسن شاہنواز رانجھا

حکومت شہبازشریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے ،محسن شاہنواز ...

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہنواز رانجھا نے حکومت سے درخواست کی ہے شہبازشریف کو علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو میں انکا کہنا تھاکرتار پور راہدار ی کا کھولنا اچھا اقدام ہے ، بارڈر پر کشیدگی ہوتو پھر کچھ معاملات پر سمجھوتے نہیں ہوتے۔ نوازشریف نے بھی ہمیشہ بھار ت سے تعلقات میں بہتری کی بات کی تھی ،حکومت نے یہ اچھا کام کیاہے جس نے حکومت کی 100دن کی کارکردگی پر پر دا ڈال دیاہے، اب کہیں یہ نہ ہو پی ٹی آئی والے اچھے اقدام کے بعد پھر کنٹینر پر چڑھ جائیں۔ شہبازشر یف ہر سال بلڈ ٹرانسفیوڑن کیلئے لندن جاتے تھے ، اسلئے حکومت سے درخواست ہے شہبازشریف کوعلاج کیلئے ملک سے باہر جانے دے ، عمران خان کو اس وقت خوش آمدیوں نے گھیرا ہواہے، شہبازشریف فرار ہوناچاہتے تو عدالتوں میں پیش نہ ہوتے۔

محسن شاہنواز رانجھا

مزید : صفحہ آخر


loading...