سروسز ہسپتال بد اخلاقی واقعہ ،ینگ ڈاکٹرز کی سینئر پر مقدمہ ختم کرنے پر ہڑتال

سروسز ہسپتال بد اخلاقی واقعہ ،ینگ ڈاکٹرز کی سینئر پر مقدمہ ختم کرنے پر ہڑتال

  



لاہور( جنرل رپورٹر )سروسز ہسپتال میں خاتون سے بداخلاقی کا واقعہ جھوٹا ثابت ہونے کے باوجود ڈاکٹرز پر درج مقدمہ خارج نہ ہونے کیخلا ف ینگ ڈاکٹرز میدان میں آگئے اور کام چھوڑ ہڑتال کر دی جس کے باعث گزشتہ روز تمام آپریشن ملتوی کردیئے گئے جبکہ صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمود الحسن اور پنجاب کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر عاطف چوہدری نے مقدمہ واپس نہ لئے جانے پر آج بھی آؤٹ ڈ ور اور آپریشن تھیٹرز میں ڈاکٹروں کے کام نہ کرنے کا بھی اعلان کر دیا، اس حوالے سے رہنماؤں نے کہا آپریشن تھیٹر کے اندر خاتون سے ز یا دتی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،الزام لگانے والی خاتون کو ڈاکٹرز کیخلاف استعمال کرنا ایک سازش ہے جو بے نقاب ہو گئی کیونکہ تحقیقاتی رپو ر ٹ اور ایگزامینیشن بورڈ میں خاتون سے زیادتی کا واقعہ جھوٹا ثابت ہوا ہے بعض ٹی وی چینلز نے جھوٹی رپورٹنگ کی اور جھوٹی خبریں شائع کی پولیس نے بغیر تحقیقات کا جھوٹا مقدمہ درج کر لیا جس سے ڈاکٹروں کی ساکھ متاثر ہوئی جھوٹا مقدمہ درج کرنیوالے پولیس افسروں کیخلا ف کارروائی کی جائے اور مقدمہ خارج کیا جائے ورنہ آج بھی ڈاکٹر سے سروسز ہسپتال میں کام نہیں کریں گے، ڈاکٹر عاطف چوہدری نے مز ید کہا ڈاکٹروں کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے، اس واقعے کیخلاف ڈاکٹرز آج ہڑتال اور سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کریں گے حکومت کو 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں اگر مقدمہ خارج نہ کیا گیا تو احتجاج کو پورے پنجاب تک وسیع کر دیں گے ۔

ینگ ڈاکٹرز ہڑتال

مزید : صفحہ آخر


loading...