میلانیا ٹرمپ کی کرسمس کی خوفناک تیاریاں،شہریوں کی شدید تنقید

میلانیا ٹرمپ کی کرسمس کی خوفناک تیاریاں،شہریوں کی شدید تنقید

  



واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں یہ دکھایا جارہا ہے کہ کرسمس پر وائٹ ہاؤس کیسا نظر آئے گا، ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اسے خوفناک قرار دے رہے ہیں۔امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وائٹ ہاؤس پوری طرح سے لال رنگ میں ڈوبا دکھائی دے رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس ٹریز ہرے تو دیکھے ہیں لیکن یہ لال کب ہوگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین میلانیا ٹرمپ کی جانب سے جاری کردہ وائٹ ہاؤس کی تصاویرکو شیئر کرکے انہیں تنقید و طنز کا نشانہ بنا رہے ہیں، ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا ہے کہ اس ویڈیو میں خاتون اول وائٹ ہاؤس کرسمس ہارر نامی نئی فلم کے لیے آڈیشن دے رہی ہیں۔ ایک اور ٹوئٹر صارف نے گزشتہ سال اور اس سال کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ اس سے قبل کسی خاتون اول نے وائٹ ہاؤس کو جہنم کی طرح نہیں سجایا، وہ اس بات کا کریڈٹ صرف میلانیا کوہی دے سکتے ہیں۔ جبکہ دوسرے صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ تو میلانیا نے کرسمس پر وائٹ ہاؤس کو لال رنگ کے درختوں سے سجایا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...