عمرا ن خان نے فرض پورا کر دیا ، ہمیں سوچ بدلنے کی ضرور ت ہے : نوجوت سنگھ سدھو

عمرا ن خان نے فرض پورا کر دیا ، ہمیں سوچ بدلنے کی ضرور ت ہے : نوجوت سنگھ سدھو

  



نارووال،سیالکوٹ، لاہور(نمائندہ خصوصی،جنرل رپورٹر،نامہ نگار بیورورپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں)سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ کرتارپورصاحب کی تاریخ میں پہلا نام عمران خان کا لکھاجائے گا، ہمیں سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے، عمران خان نے اپنے فرض کو پورا کیا، مذہب کو سیاست اور دہشت گردی کی نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہیے، میں وزیراعظم عمران خان کا بہت مشکور ہوں، بابا گرونانک کی فلاسفی جوڑتی ہے، خون خرابہ بند ہونا چاہیے، امن اور سلامتی قائم ہونی چاہیے، بہت نقصان ہو گیا،ہندوستان کی سرکار اور پاکستان کی سرکار کو احساس ہوناچاہیے۔بدھ کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اورسب مہمانوں کاشکرگزارہوں، پاکستان جیویہندوستان جیوے،ہنستابستاساراجہاں جیوے، میرایاردلدارعمران خان جیوے۔نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ 73 سال کے انتظار کو پل بھرمیں ختم کردیااوریاری بھی نبھائی، کوئی فرشتہ ہوتا ہے، جو ایسے اقدامات کرتاہے، امن اورخوشی کیلئے آگے بڑھنے کیلئے سوچ کو تبدیل کرناضروری ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو

مزید : صفحہ اول


loading...