پاکستان کی دھرتی سکھوں مقدس ، کرتار پورراہداری امن کی ضمانت

پاکستان کی دھرتی سکھوں مقدس ، کرتار پورراہداری امن کی ضمانت

  



نارووال،سیالکوٹ، لاہور(نمائندہ خصوصی، جنرل رپورٹر،نامہ نگار بیورورپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) بھارتی وزیر ہرسمرت کور بادل نے کہا ہے کہ میرے گرونانکا کا بلاوا آیا تو آج آپ کی دھرتی پر آئی ہوں،کبھی زندگی میں نہیں سوچا تھا کہ یہاں تک پہنچ جاؤں گی، ہماری قوم کیلئے یہ بہت خاص دن ہے، آج ہم مریدوں کی مراد پوری ہونے جا رہی ہے، جو70 سال میں نہیں ہوا وہ عمران خان کی حکومت نے کر دیا ہے، ہم بارڈر سے 4کلو میٹر دور کھڑے ہو کر دیدار کو ترستے رہے،میں نے کرتارپور کو راہداری میں بدلتے دیکھا ، یہ راہداری دونوں ملکوں کیلئے امن کی ضمانت ہو گی ،پاکستان کی دھرتی سکھ کمیونٹی کیلئے بہت مقدس ہے، برلن کی دیوار گر سکتی ہے تو پاکستان اور ہندوستان کی نفرت بھی ختم ہو سکتی ہے۔بدھ کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر ہرسمرت کور بادل نے کہا کہ آج دوریاں ختم ہو رہی ہیں میرے گرونانکا کا بلاوا آیا تو آج آپ کی دھرتی پر آئی ہوں،کبھی زندگی میں نہیں سوچا تھا کہ یہاں تک پہنچ جاؤں گی،آج کا دن تاریخی بننے جا رہا ہے،آج ہماری سکھ قوم کیلئے تاریخی دن ہے۔جو70 سال میں نہیں ہوا وہ عمران خان کی حکومت نے کر دیا ہے،جس کے نصیب میں خدمت لکھی تھی اس نے خدمت کر دی ہے،میں درخواست کرتی ہوں اور مطالبہ ہے کہ کرتارپور کے شہر کو بسایا جائے۔

ہرسمرت کور

مزید : صفحہ اول