پاکستان ، بھارت ایٹمی طاقتیں ، لڑائی خودکشی ہو گی : شاہ محمود

پاکستان ، بھارت ایٹمی طاقتیں ، لڑائی خودکشی ہو گی : شاہ محمود

  



نارووال،سیالکوٹ، لاہور(نمائندہ خصوصی،جنرل رپورٹر،نامہ نگار بیورورپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کا مقصد دلوں میں نفرتیں ختم کرنا ہے ،ہم پاکستان میں بسنے والی تمام برادریوں کی مذہبی رسومات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہمارا مذہب ہمیں اقلیتوں کی آزادی کا درس دیتا ہے،کرتارپور راہداری سے فاصلہ اب کم ہو جائے گا، یہ عمران خان کا تاریخی اقدام ہے، اس سے دونوں ممالک میں امن کی راہ ہموار ہو گی،ہمیں خوشحال جنوبی ایشیاء کیلئے کرتارپور راہداری جیسے اقدامات کرنا ہوں گے۔بدھ کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے انتہائی خوشی ہے کہ میں کرتارپور راہداری کی تقریب میں شامل ہوں، میں تمام سکھ بھا ئیوں کو بابا گرونانک کے 549ویں جنم دن پر مبارکباد دیتا ہوں، جب باہمی محبت فروغ پاتی ہے تو دلوں سے نفرتیں دور ہو جاتی ہیں، راہداری کا مقصد دلوں میں نفرتیں ختم ہو جائیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتارپور راہداری بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا راستہ ہے، اس سے دونوں ملکوں کو مل بیٹھنے کا موقع ملے گا، دوریاں اور فاصلوں میں کمی ہوگی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت دو ایٹمی طاقتیں ہیں اور آپس میں لڑائی کرنا خودکشی کے مترادف ہوگا۔

شاہ محمود قریشی

مزید : صفحہ اول