کرتار پور راہداری امن کی طرف ، جو خطے کیلئے ضرورت ہے : جنرل باجوہ
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری امن کی طرف ایک قدم ہے جس کی ہمارے خطے کو ضرورت ہے،سرحدوں پر غیر قانونی کراسنگ کو روکنے کیلئے باڑ کی تنصیب خود مختار ریاست کا اقدام ہوتا ہے، راہداری اور گیٹس پر امن انٹریز کیلئے ہوتے ہیں جو کہ ہمارے تمام ہمسایہ ممالک کیلئے ہیں۔
جنر ل باجوہ