ویلنگ کرتا نوجوان جاں بحق ، دوسرازخمی ، نامعلوم شخص کو کا رنے کچل ڈالا

ویلنگ کرتا نوجوان جاں بحق ، دوسرازخمی ، نامعلوم شخص کو کا رنے کچل ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ایک زخمی ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیا ، تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے کلمہ پاس انڈر پاس میں دو موٹر سائیکل سوار ون ویلنگ کرتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 17 سالہ محمد شہروز موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا موٹر سائیکل سوار زخمی حالت میں موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردیا جسے بعدازاں پوسٹمارٹم اورقانونی کارروائی کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا، نصیر آباد کے علاقے میں سڑک عبور کرتے ہوئے پنتالیس سالہ نامعلوم شخص نامعلوم کار کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی جسے بعدازاں ناکامی پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کرکے لواحقین تلاش شروع کردی۔

مزید :

علاقائی -