کرتا پور گوردوارہ ، کوسٹیٹ آف دی آرٹ گوردوارہ بنائینگے : نور الحق قادری

کرتا پور گوردوارہ ، کوسٹیٹ آف دی آرٹ گوردوارہ بنائینگے : نور الحق قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نارووال،سیالکوٹ،لاہور(نمائندہ خصوصی ،جنرل رپورٹر،نامہ نگار بیورورپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ میری مراد بابا گرونانک ہیں، آپ نے زندگی بھر توحید کی بات کی،پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ ملک ہے، نیا پاکستان اور عمران خان کا پاکستان بہت ہی محفوظ ہے، کرتارپور کے گوردوارے کو سٹیٹ آف دی آرٹ گوردوارہ بنائیں گے۔بدھ کو کرتار پور کوریڈور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نور الحق قادری نے کہا کہ آج ہم تاریخ کی بہت عظیم شخصیت کی یادگارپر کھڑے ہیں، جہاں پر انہوں نے اپنی زندگی کے 18سال گزارے ہیں، میری مراد بابا گرونانک ہیں، آپ نے زندگی بھر توحید کی بات کی، انسانیت کی بات کی، خدمت خلق اور اخلاق کی بات کی، آج ایک بہت بڑا تاریخی اقدام ہونے جا رہا ہے، امن کے سفر کا ایک بہترین سنگ میل عبور کرلیا۔ پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ ملک ہے، نیا پاکستان اور عمران خان کا پاکستان بہت ہی محفوظ ہے، کرتارپور کے گوردوارے کو سٹیٹ آف دی آرٹ گوردوارہ بنائیں گے، اگلے سال نومبر میں 550واں گورونانک کا جنم دن ہو گا،پاکستان حکومت اس کے یادگار منانے کا اہتمام کر رہی ہے۔
نور الحق قادری

مزید :

صفحہ اول -