کامونکی،مکان کی چھت گرنے سے 2کمسن بچے ہلاک
کامونکے(نمائندہ خصوصی)کامونکے مکان کی چھت گرنے سے دو معصوم بچے ہلاک ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ ٹبہ محمد نگر کامونکے کا رہائشی منظور احمد کے دو کمسن بیٹے 9 سالہ تیمور احمد اور 7 سالہ محمد نجیب چھت پر کھیل رہے تھے کہ اچانک چھت گر گئی۔ دونوں بچے چھت کے ملبے تلے آکر ہلاک ہوگئے ۔ واقعہ پر گھر میں کہرام برپا ہو گیا۔ اپنے لخت جگروں کی لاشوں کو دیکھ کو ماں باپ اور بہن بھائیوں کو غشی کے دورے پڑتے رہے، علاقہ میں سوگ کا سماں تھا۔ ریسکو1122 نے موقع پر پہنچ کر بچوں کی لاشوں کو ملبے تلے نکالا۔