راہداری کھولنااچھا اقدام لیکن وزیراعظم نے تقریر میں مسئلہ کشمیر پر بات نہیں کی

راہداری کھولنااچھا اقدام لیکن وزیراعظم نے تقریر میں مسئلہ کشمیر پر بات نہیں ...

  



جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سکھوں کو ان کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے کرتار پور راہداری کھول دینا ایک اچھا اقدام ہے لیکن وزیراعظم عمران خان کو اپنی تقریر میں جس طرح سے کشمیر کے مئلے کے حل کیلئے اور بھارت پاکستان میں جو دہشت گردی کے نیٹ ورک چلا رہا ہے اس پر کوئی بات نہیں کی جبکہ بھارت تو ان کی امن کی دعوت کو مسترد کردیتا ہے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریر میں صرف یہ کہہ دینا کہ کشمیر کا مسلہء حل ہونا چاہئے اتنا کافی نہیں ہے ان کو اس ایشو پر کھل کر بات کرنی چاہئے تھی کہ ہم تو بارڈر کھول رہے ہیں تو دوسری طرف بھارت مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے اور مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ بھی کررہا ہے بھارتی ہٹ دھرمی کے روئیے کو دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہے۔

لیاقت بلوچ

مزید : صفحہ اول


loading...