ایف آئی اے پنجاب 2حصوں میں تقسیم ، وقارعباسی زون ون اور طارق رستم زون ٹوکے سربراہ مقرر

ایف آئی اے پنجاب 2حصوں میں تقسیم ، وقارعباسی زون ون اور طارق رستم زون ٹوکے ...

  



لاہور(کر ائم رپورٹر) ایف آئی اے پنجاب زون کو دو حصوں میں تقسیم کر نے کے بعد ان میں تعینات ہو نیوالے ڈائر یکٹرز کو انکی علاقائی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں ۔ ۔ایک روز قبل ڈائر یکٹر ایف آئی اے وقار عباسی کو زون ون کے زونل سر براہ قرار دید یا گیاجبکہ زون2 تشکیل دے کروہاں نئے زونل سر براہ ڈائر یکٹر ڈاکٹر طارق رستم چوہان کو تعینات کیاگیا ہے ۔ واضح رہے ایف آئی اے پنجاب کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔زون ون کے زونل سربراہ ڈائریکٹر وقار عباسی جبکہ زون 2 کے زونل سربراہ ڈائریکٹرڈاکٹر طارق رستم چوہان کو تعینات کیا گیا ہے ۔ زون 2 کے نئے سربراہ ڈاکٹرطارق رستم چوہان کی کمانڈ میں ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات ڈویڑن کے ساتھ ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ ایئر پورٹس شامل ہیں۔ زون 1 میں راولپنڈی کے علاوہ لاہور، شیخوپورہ، قصور اور اوکاڑہ ڈویژن شامل ہیں۔ایف آئی اے حکام کا کہناہے کہ ایف آئی اے پنجاب کو دو زونز میں تقسیم کرنے کا مقصد تفتیشی عمل میں تیز رفتاری لانا اور ادارے کو وسعت دینا ہے۔ نئے تعینات ہو نیوالے زون ٹو کے نئے زونل سر براہ ڈاکٹرطارق رستم چوہان اس سے قبل مختلف اضلاع میں ڈی پی او ، پی ایس ٹو آئی جی پو لیس پنجاب اور آر پی او ساہیوال کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں ۔انھوں نے اپنی تعیناتی کے بعد ابھی چارج تو نہیں لیا ۔تاہم انھوں نے روزنامہ پا کستان سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے بتایا ہے کہ ایف آئی اے میں بہتری لا ئی جا ئے گی اور وہ دونوں ڈائر یکٹر صاحبان مل کر عوام کی خد مت کریں گے ۔

التواکا شکار مقد مات کو میرٹ پر حل کیا جائے گا اشتہاری ملزمان کی فوری گرفتیاری کے لیے لا ٗئحہ عمل بنایا جا ئے گا وہ اپنی زمہ داریوں کو ایمانداری کے ساتھ سر انجام دینے سمیت دیگر سست روی کے شکار عوامل کو تیزی سے حل کرنے کی بھر پور کو شش کر یں گے ،ڈی جی کے ملنے والے احکامات کی بجاآوری لائیں گے ۔

مزید : علاقائی


loading...