راہداری کھلنے سے پوری دنیا میں مقیم سکھ برادری پاکستان کی سفیر بن گئی

راہداری کھلنے سے پوری دنیا میں مقیم سکھ برادری پاکستان کی سفیر بن گئی

  



سابق وزیر خارجہ سر دار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کررہا ہے اور پوری دنیا بھارت کے اس کردار کو بھی دیکھ رہی ہے لیکن پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور کا سنگ بنیاد رکھ کے ایک تاریخی کام کیا ہے اور یہ کام کرکے انہوں نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اسی لئے پاکستان نے کرتار پور والا کام کیا ہے جس کی وجہ سے آج پوری دنیا میں مقیم سکھ برادری آج پاکستان کی سفیر بن گئی ہے ،ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے اس بڑے کام کی وجہ سے آج بھارتی وزیراعظم کو بھی پاکستان کے لئے ایک مثبت سوچ رکھنے پر مجبور کردیا ہے اور مودی کو یہ فکر لا حق ہو گئی ہے کہ اگر وہ اس کی حمائت نہیں کریں گے تو انڈیا کی سکھ برادری جس کے ووٹ کروڑوں میں ہے وہ اس کے خلاف ہو جائیں گے اس لئے اس کو پاکستان کے ساتھ بات چیت کے لئے میز پر آنا پڑے گا۔

مزید : صفحہ اول