بھارت کو نہتے کشمیریوں کا قتل عام روک کر مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا

بھارت کو نہتے کشمیریوں کا قتل عام روک کر مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ کرتار پور راہدرای ایک اچھا اقدام ہے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے بھی اپنے دور حکومت میں اس کو کھولنے کی بات کی تھی یہ بارہ کروڑ لوگوں کے لئے کام کیا گیا ہے جو کہ ایک اچھی بات ہے لیکن بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کو بھی روکنا ہو گا اور کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے میز پر بھی آنا ہو گا ۔ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلا شبہ پاکستان کے اس اقدام سے سکھوں میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور آج اسی فیصلے کی وجہ سے وہ پاکستان کے گیت گارہے ہیں پاکستان نے ایک اچھا قدم اٹھایا ہے اب بھارت کو بھی مسلہء کشمیر کے حل کے لئے سنجیدہ کوشیشں کرنا ہوں گی۔
چودھری منظور احمد

مزید :

صفحہ اول -