سری نگر،قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2کشمیری شہید

سری نگر،قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2کشمیری شہید

  



سری نگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ ضلع بڈگام میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید دو کشمیری شہید ہوگئے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک بار پھر قابض بھارتی فوج نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے دو کشمیریوں کو شہید کردیا ہے جس کے بعد چھ دنوں میں شہادتوں کی تعداد 24ہوگئی ہے۔شہادتوں کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پرنکل آئے جس کے بعد بھارتی فورسزکی جانب سے مظاہرین پرپیلٹ گلنز، گولیوں اورآنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

2کشمیری شہید 6

مزید : صفحہ اول