جعلی اکاؤنٹس کیس، زرداری اور فریال تالپور کے جے آئی ٹی میں بیانات ریکارڈ ، بلاول بھٹو کو سوالنامہ ارسال

جعلی اکاؤنٹس کیس، زرداری اور فریال تالپور کے جے آئی ٹی میں بیانات ریکارڈ ، ...

  



کراچی/اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں اپنے بیانات ریکارڈ کرادئیے، فریال تالپور سے ایف آئی اے آفس میں ڈیڑھ گھنٹہ جبکہ آصف علی زرداری سے تقریبا ایک گھنٹہ 20منٹ تک تفتیش جاری رہی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور منی لانڈرنگ کیس میں سوالات کے جواب دینے کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو ئے ۔فریال تالپورنے چھ سوالوں کے جواب ریکارڈ کرائے جس کے بعد انہیں جانے کی اجازت دی گئی اس دوارن فاروق ایچ نائیک بھی ان کے ہمراہ تھے۔بعدازں آصف زرداری دوپہردو بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اور ان سے تقریبا ایک گھنٹے 20 منٹ تک تفتیش جاری رہی۔دوسری جانبمبینہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں قائم ہونے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کو طلب نہیں کیا گیا بلکہ فی الحال صرف سوالنامہ جاری کیا گیا ہے۔ذرائع جے آئی ٹی کے مطابق بلاول کو سوال نامے کا جواب دینے کیلئے 2 روز کا وقت دیا گیا ہے اور بلاول بھٹو زرداری کی قانونی ٹیم 2 دن میں سوالنامے کا جواب دیگی۔

جعلی اکاؤنٹس کیس

مزید : صفحہ اول


loading...