گردہ ٹرانسپلانٹ سکینڈل ،ڈاکٹر عزیزالرحمن کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع

گردہ ٹرانسپلانٹ سکینڈل ،ڈاکٹر عزیزالرحمن کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)گردہ ٹرانسپلانٹ سکینڈل میں ملوث ڈاکٹر عزیزالرحمن کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں10 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سیشن عدالت نے ایف آئی اے سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑ نے گردہ ٹرانسپلانٹ سکینڈل میں ملوث ملزم کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، ملزم ڈاکٹر عزیز الرحمن کے خلاف گردوں کے غیر قانونی ٹرانسپلانٹ میں ملوث ہونے کا الزام ہے، ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر مسعود نسیم نے ملزم کی درخواست ضمانت کے خلاف دلائل دیئے۔

، ان کا کہنا تھا کہ ملزم پاک ہیلتھ کیئرشاہ جمال میں لوگوں کو گردہ ٹرانسپلانٹ کرانے کے لئے تیار کرتا تھا اور مریض اور گردہ ڈونر کو بھارت لے کر جاتا تھا، بھارت میں بھی مریضوں کو پاکستان سے گردے فراہم کرتا تھا، ایف ائی اے کے تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمہ کا ریکارڈ ایک دوسرے ملزم کے کیس کی وجہ سے لاہور ہائیکورٹ میں ہے ،مہلت دی جائے جس پر فاضل جج نے ایف آئی اے سے مقدمہ کا ریکارڈ دوبارہ طلب کرتے ہوئے مذکورہ بالا احکامات کے ساتھ سماعت ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی


loading...