تکزیب نکاح کیس، سماعت بغیر کارروائی کے آج تک ملتوی

تکزیب نکاح کیس، سماعت بغیر کارروائی کے آج تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)فیملی کورٹ نے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور سیمل راجہ سے متعلق تکزیب نکاح کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے آج 29نومبر تک ملتوی کر دی ۔فیملی کورٹ کے جج غلام اکبر نسوانہ کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے کیس کی سماعت ملتوی کی گئی ہے ،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے سیمل راجہ کے خلاف 26 جون 2017 ء کو تکذیب نکاح کا دعویٰ دائر کیا،پچھلی تاریخ سماعت پر راجہ بشارت کے بیان قلمبند ہوا تھا جس کے بعد عدالت نے انہیں بیان پر جرح کیلئے طلب کیا ہوا تھا۔

، راجہ بشارت کا کہنا ہے سیمل کے پاس جو نکاح نامہ ہے وہ جعلی ہے ،انہوں نے سیمل سے شادی نہیں کی جبکہ سمیل کا کہنا ہے شادی کی سچائی ثابت ہو جائے گی، سیمل راجہ نے بھی راجہ بشارت کے خلاف نان نفقہ، حقوق زن آشوئی اور حق مہر کے لئے دعویٰ جات دائر کر رکھے ہیں ،یادرہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر کیس تین ماہ کے اندر نمٹانے کا حکم دے رکھا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...