بیوی کے قاتل کو 25 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانہ
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے بیوی کو قتل کرنے والے مجرم شوہرکرسٹوفر خرم کو 25 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیاہے ،ایڈیشنل سیشن جج سجاول خان نے مذکورہ بالا فیصلہ سنایا ہے ۔مجرم کے خلاف اپنی بیوی شمع جبیں کو قتل کرنے کے الزام میں 2016 ء میں تھانہ نشتر کالونی پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا،گزشتہ روز گواہان نے عدالت میں مجرم کے خلاف اپنے بیانات قلمبند کرائے ،پراسیکویشن کی جانب سے بھی قتل کے دیگر شواہد پیش کئے گئے، فاضل جج نے وکلاء وفریقین کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا سزکا حکم سنا دیاہے ۔