پٹرولنگ پولیس نے3 بچوں کو نہر میں ڈوبنے سے بچا لیا

پٹرولنگ پولیس نے3 بچوں کو نہر میں ڈوبنے سے بچا لیا

  



لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کی کارروائی، 3 بچوں کو نہر میں ڈوبنے سے بچا یا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ چھیچھروالی کو اطلاع ملی کہ ایک عورت اقراء نے اچانک اپنے 3 بچوں ثمرین عمر 6 سال، شفقت عمر 5 سال اور بلال عمر 1 سال کو چھیچھر والی پل سے نہر میں پھینک دیا۔ پٹرولنگ ٹیم اے ایس آئی کرامت کانسٹیبل عمران، ذیشان، شمعون اور عمار نے موقع پر پہنچ کر نہر میں چھلانگ لگا کر تینوں بچوں کو بچا لیا اور موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ میں داخل کروایا۔

مزید : علاقائی