اوکاڑہ،غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کو قتل کر ڈالا

اوکاڑہ،غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کو قتل کر ڈالا

  



اوکاڑہ(بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ میں غیرت کے نام پر خاوند نے کلہاڑی کے وار کر کے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ملزم گرفتار مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی تفصیلات کے مطابق تھانہ سدرا وکاڑہ کے علاقہ9فور ایل کے رہائشی اختر کو اپنی بیوی(و)کے کردار پر شک تھا گزشتہ روز اختر نے مبینہ طور پر کلہاڑیوں کے وار کر کے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے فرار ہوتے ملزم اختر کو گرفتار کر لیا مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی جس کی نعش کو پولیس نے پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا پولیس مزید تحقیقات میں مصروف عمل ہے۔

مزید : علاقائی