اوکاڑہ،ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق

اوکاڑہ،ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق

  



اوکاڑہ(بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ راوی کے علاقہ میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تفصیلات کے مطابق شکور نامی موٹر سائیکل سوار نوجوان گاؤں سے شہر کی جانب آ رہا تھا جب تھانہ اروی کی حدود میں پہنچا تو ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر دے ماری حادثہ کے نتیجہ میں شکور موقع پر ہی دم توڑ گیا ٹریکٹر سوار موقع سے فرار ہو گیا مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ شکور کی نعش کو پولیس نے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

مزید : علاقائی