چنیوٹ، کار اور رکشے میں تصادم، ایک شخص جاں بحق ،4زخمی

چنیوٹ، کار اور رکشے میں تصادم، ایک شخص جاں بحق ،4زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چنیوٹ (نمائندہ پاکستان)جھنگ روڈ ونوکا اڈا کار اور رکشے کی ٹکر 1جاں بحق 4زخمی ریسکیو 1122کو اطلاع ملتے ہی ریکسیو 1122نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق لالیاں جھنگ روڈ پر واقع ونوکا اڈاپر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کار کا رکشہ سے تصادم ہوا جس کے باعث محمد نصراللہ ولد منظور عمر 48سال سکنہ کلری موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا 1۔ محمد نصراللہ ولد محمد حسین عمر 35سال 2۔ شریف ولد سید عمر 65سال سکنہ لالیاں 3۔ رقعیہ بی بی زوجہ مظہر عمر 35سال سکنہ رتہ متہ 4۔ امیر خان ولد خان محمد خان عمر 60سال سکنہ محمد والا زخمی ہو گئے ریسکیو1122 کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے عملہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
جہاں 2زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے

مزید :

علاقائی -