بابر ی گینگ کے 2ملزم گرفتار ، کروڑوں مالیت کی 35مسروقہ گاڑیاں بر آمد

بابر ی گینگ کے 2ملزم گرفتار ، کروڑوں مالیت کی 35مسروقہ گاڑیاں بر آمد

  



لاہور(کرائم رپورٹر)اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف ٹاؤن شپ نے نوسربازی کے ذریعے کار چوری کی وارداتوں میں ملوث بابری گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 4کروڑ 32لاکھ روپے سے زائد مالیت کی چوری کی گئی35گاڑیاں اور ماسٹر کیز برآمد کر لی ہیں۔یہ بات ایس پی اے وی ایل ایسعاطف حیات نے تھانہ ٹاؤنشپ میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف صدر ڈویژن کے انسپکٹرمنیر احمد خاں اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیموں نے کار چوری کی وارداتوں میں ملوث بابری نوسرباز کار چور گینگ کے2ملزمان بابر حسین اور ظہیر عباس کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے4کروڑ32لاکھ روپے سے زائد مالیت کی چوری کی گئی35گاڑیاں اور ماسٹر کیزبرآمد کر لی ہیں۔ اُنہوں نے بتایاکہ ملزمان بذریعہ اخبارات سپیڈو کار دفتر کے نام سے عوام الناس کی گاڑیاں نوسربازی کیلئے امانتالیتے تھے اور اصل مالکان کو 2/3اقساط دینے کے بعد گاڑیوں کو علاقہ غیرلے جاکر بوگس فائلیں بنافروخت کردیتے تھے۔ایس پی اے وی ایل ایس نے کہا کہ دوران تفتیش ملزموں نے تھانہ ٹاؤن شپ، مسلم ٹاؤن، ڈیفنس Aاور سول لائن کے علاقوں میں کار چوری کی متعدد مزیدوارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔آخرمیں ایس پی اے وی ایل ایسعاطف حیات نے برآمد کی گئی گاڑیاں ان کے اصل مالکان میں تقسیم کیں اور کارچوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کی گرفتاری پرانچارج اے وی ایل ایسصدر انسپکٹر منیر احمد خاں اور ان کی ٹیم کیلئے تعریفی اسنادکا اعلان بھی کیا۔

مزید : علاقائی


loading...