چیف جسٹس کا دورہ برطانیہ ، ایک ارب کے لگ بھگ رقم جمع

چیف جسٹس کا دورہ برطانیہ ، ایک ارب کے لگ بھگ رقم جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن( آن لائن )چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے دورہ برطانیہ میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی فنڈریزنگ تقریبات کے دوران ایک ارب روپے کے لگ بھگ رقم جمع کر لی گئی۔لندن، مانچسٹر اور برمنگھم میں تقریبات کے دوران چیف جسٹس کی اپیل پر متمول پاکستانیوں نے کھلے دل سے حصہ ڈالا، ان عشائیوں میں شرکت کیلئے گنجائش سے کہیں زیادہ افراد کی درخواستیں آئیں اورکئی مقامات پر ہجوم کو کنٹرول کرنے کیلئے سکیورٹی کو بھی بلانا پڑا، ان تقریبات کیلئے فی ٹیبل1500 اور1000پانڈ ٹکٹ رکھی گئی تھی اور لوگوں نے جماعتی وابستگی سے بالاتر ہو کر ان میں شرکت کی۔مانچسٹر کی تقریب میں23لاکھ پانڈ جمع ہوئے جبکہ عمران خان کے دوست انیل مسرت نی8لاکھ پانڈ کا عطیہ دیا، لندن کی تقریب میں پاکستانی بزنس مین سر انور پرویز نے 100 ملین روپے کا عطیہ دیا۔
چیف جسٹس

مزید :

صفحہ اول -