پولیس خدمت مراکز کیلئے لوگو کے ڈیزائن کی منظوری
لاہو(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے پنجاب بھر کے پولیس خدمت مراکز کے لئے لوگوکے ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے ۔ یاد رہے کہ اس وقت پنجاب کے تمام اضلاع میں 36 خدمت مراکز کام کر رہے ہیں جبکہ تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں بھی پولیس خدمت کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں تاکہ عوام کو میڈیکل لیگل سرٹیفکیٹ سمیت دیگر پولیس سروسز کے لئے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، آئی جی پنجاب کی جانب سے منظوری کے بعد اب پولیس خدمت مراکز کے علاوہ تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں قائم کئے گئے پولیس خدمت کاؤنٹرز پر بھی یہی لوگو استعمال کیا جائے گا ۔