پاکستان امن کیلئے متحد کھڑا ہے، نفرتیں پھیلانے والے منہدم ہو جائینگے،فواد

پاکستان امن کیلئے متحد کھڑا ہے، نفرتیں پھیلانے والے منہدم ہو جائینگے،فواد

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان امن کیلئے متحد کھڑا ہے، نفرتیں پھیلانے والے منہدم ہو جائینگے، آج کے دن تاریخ رقم ہوئی ہے۔ ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان امن کیلئے متحد کھڑا ہے،نفرتیں پھیلانے والے منہدم ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن تاریخ رقم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں امن کے حق میں آواز بلند کرنے والے کھڑے ہوں اور نفرتیں پھیلانے والوں کو مسترد کریں۔

فواد چودھری

مزید : صفحہ اول


loading...