سینئر صحافی مجیب اللہکیساتھ سگیاں پل پر ڈکیتی کا شکار

سینئر صحافی مجیب اللہکیساتھ سگیاں پل پر ڈکیتی کا شکار

  



لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ کے علاقہ سگیاں پل روڈ پر ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے ورادات کرکے ایک سینئر جرنلسٹ مجیب اللہ سے اس کی موٹر سائیکل ،موبائل فون اور لا کھوں روپے کی نقدی لوٹ لی ہے افسوس ناک امر یہ ہے کہ پو لیس نے تاحال مقد مہ درج نہیں کیا ہے چوکی انچارج جرنلسٹ مجیب اللہ کی منت سماجت کر تا رہا کہ وہ مقد مہ درج نہ کروائے اس کے علاقے میں پہلے ہی بہت زیادہ وارداتیں ہو چکی ہیں اگر اب اس نے مقدمہ درج کر دیا تو افسران اسے معطل کردیں گے اس کا نقصان پوارا کر دیا جائے گا بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز مجیب اللہ اپنے ایک دوست کے ہمراہ لا ہور سے سگیاں روٹ پھلاں والا چو ک کی جانب جا رہا تھا کہ راستے میں دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے ناکہ لگا رکھا تھا اور انھیں اسلحہ کے زور پر ڈاکوؤں نے روک کر ان سے موٹر سائیکل ،موبائل فون ،لاکھوں روپے کی نقدی اور ضروری کاغذات ،اے ٹی ایم سمیت دیگر سامان لو ٹ لیا جس پر انھوں نے ایمر جنسی پو لیس کو اطلا ع دی مگر اس کے باوجود پو لیس چو کی نے کا رروائی نہیں کی ۔

مزید : علاقائی