ڈسکہ: میاں بیوی نے محنت کش خاتون کی ہمشیرہ کو اغوا کر لیا

ڈسکہ: میاں بیوی نے محنت کش خاتون کی ہمشیرہ کو اغوا کر لیا

  



ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) میاں بیوی نے محنت کش خاتون کی ہمشیرہ کو اغوا کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ جامکے روڈ کی رہائشی مصباح شہزادی کی ہمشیرہ سعدیہ موضع بھلر سے ڈسکہ اپنی ہمشیرہ کے پاس رہنے آئی ہو ئی تھی کہ گذشتہ روز ممتاز بی بی زوجہ شبیر سکنہ پرانا ڈسکہ جس سے مصباح شہزادی کی جان پہچان تھی گھر آئی اور جواں سالہ سعدیہ کو بازار لے گئی رات گئے تک سعدیہ واپس نہ آئی تو صبح اس سے رابطہ کر نے پر میاں بیوی نے سعدیہ کو واپس کر نے کا وعدہ کیا لیکن بعد میں پھر وہ انکاری ہو گئے شبہ ہے کہ ملزمان ممتاز بی بی اور شبیر نے سعدیہ بی بی کو حرام کاری کی غرض سے اغوا کیا ہے یہ بھی معلوم ہوا کہ ممتاز بی بی لڑکیوں کوبداخلاقی کی غرض سے بیرون ملک بھجواتی ہے تھانہ سٹی پولیس نے مغویہ سعدیہ کی ہمشیرہ مصباح شہزادی کی مدعیت میں ملزمان میاں بیوی کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی