اوکاڑہ،11سالہ لڑکا اور2 نابالغ لڑکیاں اغواء

اوکاڑہ،11سالہ لڑکا اور2 نابالغ لڑکیاں اغواء

  



اوکاڑہ(بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر) اوکاڑہ مختلف مقامات سے11سالہ لڑکے اور دونابالغ لڑکیوں کو اغواء کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق چک نمبر12/1ALکے رہائشی عدنان انور ولد محمد انور کے11سالہ بھانجے محمد عبداللہ کو نامعلوم ملزمان اغواء کر کے لے گئے،چک نمبر 20/ 1 ALسے نامعلوم ملزمان اللہ رکھ ولد راجا کی 12سالہ بیٹی (ش) کواغواء کرکے لے گئے، نواحی قصبہ ونانوالی سے6ملزمان طارق،محسن، سجاد وغیرہ محمدسرور ولد محمدسرور ولد محمددین کی 13سالہ بیٹی(ر)کو زبردستی اغواء کرکے لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

مزید : علاقائی