ریٹائرڈپولیس اہلکاروں کے واجبات کی بلاتا خیرادائیگی کیلئے 3رکنی کمیٹی قائم

ریٹائرڈپولیس اہلکاروں کے واجبات کی بلاتا خیرادائیگی کیلئے 3رکنی کمیٹی قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، امجد جاوید سلیمی نے پنجاب پولیس کے ریٹائر ہونے والے افسروں اور دیگر اہلکاروں کو ریٹائرمنٹ کے وقت پنشن اور دیگر واجبات کی بروقت اور بلاتاخیر ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ 2، کیپٹن (ر) سجاد حسن خان منج ہونگے جبکہ اے آئی جی ایڈمن، اسد سرفراز اور ڈپٹی ڈائریکٹر، محمد اجمل کمیٹی کے ممبر ہونگے۔ یہ کمیٹی پنشن واجبات کی ادائیگی اور اس عمل میں پائی جانے والی تمام خامیوں، رکاوٹوں اور دیگر مسائل کا تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ریٹائرمنٹ سے ایک سال قبل افسر و اہلکاروں کے تمام تر پنشن کے کاغذات مکمل کرے گی۔ کمیٹی اس سلسلے میں انگلش برانچ کی طرف سے غیر ضروری تاخیر، رکاوٹوں اور دیگر خامیوں کوختم کر کے پنشن کیسز کوجلد نمٹانے کے لیے پلان مرتب کرے گی۔

مزید :

علاقائی -