لاکھوں کے ڈاکے، چوریاں ،مزاحمت پر ایک شہری قتل

لاکھوں کے ڈاکے، چوریاں ،مزاحمت پر ایک شہری قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے 66 سا لہ شہری کو قتل کر دیا ، رواں ماہ کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا یہ چو تھا واقعہ ہے ۔ پو لیس کسی بھی وقوعہ کے ڈاکو ؤں کو گرفتار نہیں کر سکی، دیگر وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،کاروں و موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا ،ذرائع کے مطابق بادامی باغ کے علاقہ میاں پارک میں ڈکیتی مزاحمت پر 66سالہ لیاقت علی اپنی گاڑی میں جارہا تھا کی ڈاکوؤں نے روکنے کی کوشش کی نہ روکنے پر فائر نگ کر دی گو لیاں لگنے سے لیاقت علی موقع پر دم توڑ گیاپو لیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ہے ۔متاثرہ خاندان نے شہر میں ڈکیتی کی بڑھتی ہو ئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے چیف جسٹس پاکستان کو نوٹس لینے کا مطالبہ کر تے ہو ئے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کا رروائی کی اپیل کی ہے ،نواب ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر شرافت کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 3 لاکھ مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے۔شمالی چھاؤنی میں 4 ڈاکو گھر میں گھس کر احمد اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر 2لاکھ 64ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، لیاقت آباد کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے یاسر اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر 2 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی وزیورات،فیکٹری ایریا کے علاقے میں ڈاکوؤں نے صادق اور فیملی سے گن پوائنٹ پر 4لاکھ 10 ہزار روپے نقدی و زیورات،چوہنگ میں ڈاکوؤں نے فیضان اور فیملی سے1 لاکھ 90 ہزار روپے نقدی و زیورات،نشتر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے جمیل اور فیملی سے 3 لاکھ روپے نقدی وزیورات لوٹ لیے جبکہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر وحید سے 45 ہزار اور موبائل فون، غازی آباد سے افتخار سے 60 ہزار نقدی اور موبائل فون،راوی روڈ سے نذیر سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 67 ہزار نقدی اور موبائل فون،ریس کورس سے ڈاکو گن پوائنٹ پر احتشام سے 25 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ہربنس پورہ اور گرین ٹاؤن، سے گاڑیاں اور ستوکتلہ،داتا دربار اور نواں کوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -