نظام پرانا چہرے نئے انوکھی تبدیلی سے مسائل بڑھ رہے ہیں ،سراج الحق

نظام پرانا چہرے نئے انوکھی تبدیلی سے مسائل بڑھ رہے ہیں ،سراج الحق

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان وسینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کے 100 دن ناکامی،گالم گلوچ اور لڑائیوں پر مشتمل ہیں،ملک میں صرف چہرے تبدیل ہو ئے (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

لیکن نظام پرانا ہے، ووٹ دینے والے اور اوورسیز پاکستانی حکومت سے مایوس ہیں معاشی اعشارئیے خسارے کی جانب جارہے ہیں، حکومت نے آئی ایم ایف سے قرضہ نہ لینے،غریبوں کو گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کیا تھا مگر کوئی وعدہ پورا نہ کیاگیا، جماعت اسلامی جنوبی پنجاب صوبے کے حق میں ہے، اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے دینی جماعتوں نے تحریک شروع کی ہے،شہری اس تحریک کی حمایت کریں،کوٹ ادو کے مدرسہ ولی محمد میں حرمت رسول کانفرنس اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک کا نظام معیشت میں سود کا نظام ہے،یہ کیسا اسلامی ملک ہے جہاں غربت اور امارت کی بناء پر بچوں کو تقسیم کیاگیا ہے اسلام نہ رہا تو ملک بھی ایک نہیں رہے گا،وہ اسلامی ملک میں حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ ناموس رسالت کی حفاظت ہونی چاہیے، متاز قادری کو رات کے اندھیرے میں شہید کیاگیا ‘حکومت نے بین الاقوامی دباؤ کے تحت آسیہ کو آزاد کیا، وزیراعظم نے قوم کو دھمکی دی کہ ریاست سے مقابلہ نہ کرو وزیراعظم کی تقریر پر ملک کے دشمن خوش ہیں،انہوں نے کہا کہ خیال تھا حکومت کچھ کر کے دکھائے گی،مگر 100 دن ناکامی کے ہیں دن گالم گلوچ اور لڑائیوں کے ہیں اعلان کیا تھا آئی ایم ایف کی جانب نہیں جائنگے،چلے گئے ایک کروڑ نوکریوں اور غریبوں کو گھر دینے کا اعلان کیاگیا نہ نوکری ملی اور غریبوں سے انکے گھر ہی چھین لیے گئے چہرے تبدیل ہوگئے نظام وہی ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے بیروزگاری ختم کرنے کے وعدے کیے تھے ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب صوبے کے حق میں ہے،انہوں نے حرمت رسول کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایک اسلامی ملک میں حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حفاظت کی جائے، اگر اسلامی نظام نافذ نہ ہواتو ملک بھی ایک نہیں رہے گا بلکہ ٹکڑوں میں تقسیم ہوجائیگا پاک صلی علیہ وآلہ وسلم سے محبت ہردم ہونی چاہیے حضور پاک صلی علیہ وآلہ وسلم کی وجہ سے خواتین کو اعلی مقام حاصل ہے امت مسلمہ کا دشمن چاہتا ہے کہ امت کو رنگ ونسل میں تقسیم کرکے کمزور کیاجائے،انہوں نے کہا کہ آج بھی قوم کی بیٹی امریکہ کے قبضے میں ہے ہم پونے 2 ارب مسلمان کشمیریوں اور قبل اول کے لیے کچھ نہیں کرسکتے کسی بھی اسلامی ملک میں اسلام اور شریعت کا نظام نہیں ہے۔امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب ڈاکٹروسیم اختر نے حرمت رسول کا نفرنس سے خطاب جماعت اسلامی ناموس رسالت کے حوالے سے عوام کو آگاہی فراہم کررہی ہے حکومتوں کی مجبوریاں ہیں اور وہ کمزور ہیں حکومتیں ناموس رسالت کے حوالے سے ذمہ داریوں کو پورا نہیں کررہیں.ہماری سیاست،عدالت اور تعلیم میں شریعت کا نظام نہیں عزم کریں کے نبی پاک صلی علیہ وآلہ وسلم کے طریقوں پر عمل کرینگے ،انہوں نے کہا کہ آج یورپی معاشرے میں عورت عدم تحفظ کا شکار ہے اس لئے وہ اپنے حقوق مانگ رہی ہے، اس موقع پر رانا محمد افضل،مولانا اشفاق قاسمی دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

سراج الحق

Back to C

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...