پولیس وین پر اشتہاری کی فائرنگ جوابی ایکشن لادی گینگ کا ڈاکو گرفتار

پولیس وین پر اشتہاری کی فائرنگ جوابی ایکشن لادی گینگ کا ڈاکو گرفتار

  



ڈیرہ غازی خان(نمائندہ خصوصی)تھانہ کوٹ مبارک پولیس وین پر فائرنگ کے بعد پولیس اہلکاروں نے مقابلہ کرتے ہوئے لادی گینگ کے خطرناک اشتہاری کو زخمی حالت میں(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

گرفتار کر لیا زخمی ڈاکو ارشد لشاری عرف ارشاد مرچی کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او عبدالغفار کو مخبر نے اطلاع دی کہ بدنام زمانہ محمد عرف محدی لادی اپنے ساتھیوں ارشاد عرف منڈھی لاشاری، طاہر جروار، عاقب عرف عاقی ملال، ارشد عرف ارشاد مرچی لشاری روڈشاہرو ریمپ علاقہ تھانہ کوٹ مبارک سنگین واردات کی نیت سے کھڑے ہیں جن کے پاس خطرناک اسلحہ اور موٹر سائیکل موجود ہیں جس کی اطلاع پاتے ہی ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک بمعہ پولیس موقع پر پہنچے تو ملزمان نے پولیس کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی پولیس اہلکاروں نے حفاظت خود اختیاری استعمال کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی جب فائرنگ کا سلسلہ ختم ہوا تو ملزمان کا اپنا ساتھی ارشد عرف ارشاد مرچی ملزمان کی کراس فائرنگ سے زخمی ہو کر پڑا تھا۔ SHO تھانہ کوٹ مبارک عبدالغفار، عبدالرئف ایس آئی، ارشد علی اے ایس آئی نے انتہائی بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے لادی گینگ کے اہم رکن ارشد لاشاری عرف مرچی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ارشد عرف ارشاد مرچی لشاری پولیس کو ایک درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا دوران پولیس مقابلہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے لادی گینگ کے دوسرے رکن اپنے زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے اور ایک عدد موٹر سائیکل بھی چھوڑ گئے ہیں۔

لادی گینگ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...