سری نگر ، قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2کشمیری شہید،6دنوں میں شہاداتوں کی تعداد 24ہو گئی

سری نگر ، قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2کشمیری شہید،6دنوں میں شہاداتوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ ضلع بڈگام میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید دو کشمیری شہید ہوگئے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک بار پھر قابض بھارتی فوج نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے دو کشمیریوں کو شہید کردیا ہے جس کے بعد چھ دنوں میں شہادتوں کی تعداد 24ہوگئی ہے۔شہادتوں کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پرنکل آئے جس کے بعد بھارتی فورسزکی جانب سے مظاہرین پرپیلٹ گلنز، گولیوں اورآنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔