نشتر ہسپتال :مینار کنسر نیو کلیئر میڈیسن پر تین روزہ ایکسپرٹ مشن اختتام پذیر

نشتر ہسپتال :مینار کنسر نیو کلیئر میڈیسن پر تین روزہ ایکسپرٹ مشن اختتام پذیر

  



ملتان ( وقائع نگار)انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA)کا نیوکلیئر میڈیسن پر تین روزہ ایکسپرٹ مشن مینار کینسر ہسپتال ملتان میں اختتام پذیرہوگیا۔ملتان انسٹیٹیوٹ(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

آف نیوکلئیر میڈیسن اینڈریڈیو تھراپی (مینار) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیرِ انتظام چلنے والے 18ہسپتالوں میں واحدہسپتال ہے جس نے یہ مشن منعقد کیا۔ یہ سہ روزہ مشن آی اے ا ی ا ے ، آر سی اے پراجیکٹ RAS/6/083 حکومتی سطح پرنیوکلئیر میڈیسن پروگرام کے تحت مریض کی نگہداشت کو بہتر بنانے کے عنوان سے مینار آڈیٹوریم میں26 تا 28 نومبر2018 تک جاری رہا۔جاپان کے پروفیسر ہیروشی مٹسوڈا، ڈائیریکٹر جنرل نیشنل سنٹر آف نیورولوجی اینڈ سائیکیٹری، Integrative Imaging Center، ٹوکیو، جاپان IAEA کی طرف سے اہم مقرّرتھے جنہوں نے مریض کی نگہداشت بہتر بنانے کے موضوع پراس پروگرام میں اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔اس موقع پر پروفیسر مٹسوڈا کے علاوہ ملک بھر سے آئے نیوکلئیر میڈیسن کے نامور ماہرین نے خطاب کیا۔ سہ روزہ کورس میں پورے پاکستان سے بڑی تعداد میں نیوکلئیر میڈیسن فزیشنز ، ریڈیالوجسٹس، نیورو فزیشنز، سائیکیٹرٹس اور شعبہ سے متعلقہ کئی فزیشنز نے شرکت کی۔ڈاکٹر محمد ثاقب خان نے اپنے خطاب میں نیورولوجیکل اور نیورو سائیکیٹری مسائل میں نیوکلئیر میڈیسن کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے انسانی صحت کے حوالے سے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے18 میڈیکل سنٹرز میں ہونے والے کام کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔افتتاحی تقریب میں پروفیسرڈاکٹر مصطفی کمال پاشا، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی، ملتان او رمحکمہ صحت پنجاب کے مشیرجناب محمد حنیف پتافی اور اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر مینار ڈاکٹر محمد ثاقب خان،جاپانی طبی ماہر پروفیسر ہیروشی مٹسوڈا، ڈائریکٹر میڈیکل سائنس پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر محمد صہیب ، خواجہ جلال الدین رومی ،چوہدری الطاف شاہد، شاکر حسین شاکر، پروفیسر نعیم اللہ لغاری، اظہر بلوچ اور ڈاکٹر درصبیح نے خطاب کیا ۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر قرۃ العین ہاشمی نے انجام دیئے۔

مشن

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...