جنرل باجوہ ہماری جان ،سن سے جپھی خوش قسمتی سمجھتے ہیں:گوپال چاولہ

جنرل باجوہ ہماری جان ،سن سے جپھی خوش قسمتی سمجھتے ہیں:گوپال چاولہ

  



اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان گوردوارہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین گوپال چاولہ نے کہا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف ہماری جان ہیں وہ ہمارے دلوں میں رہتے ہیں،ان سے ملنے کو اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں،جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہاتھ ملایا اورجپھی بھی ڈالی اس کو غلط رنگ نہ دیں،یہ پروگرام ہم نے ہی منعقد کیا تھا،آپ اس بات کو غلط رنگ مت دیں،ہمارا حافظ سعید کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،ہم بارڈر کھولنا چاہتے ہیں، اس وقت سدھو صاحب اور عمران خان صاحب کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہے،اگر آپ کوئی منفی رنگ دینا چاہتے ہیں تو مجھ سے بات نہ کریں۔وہ بدھ کو بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ مصافحہ کرنے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان گوردوارہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین گوپال چاولہ نے کہا کہ پاکستانی آرمی چیف ہماری جان ہیں وہ ہمارے دلوں میں رہتے ہیں۔ہمارا حافظ سعید کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،ہم بارڈر کھولنا چاہتے ہیں، لانگا کھولنا چاہتے ہیں، اپنی ارداس پوری کرنا چاہتے ہیں،اس وقت سدھو صاحب اور عمران خان صاحب کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہے،اگر آپ کوئی منفی رنگ دینا چاہتے ہیں تو مجھ سے بات نہ کریں۔

گوپال چاولہ

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...