100روزہ پلان،عوام کو ریلیف دینے کے دعوے جھوٹ نکلے،نوابزادہ افتخار احمد خان

100روزہ پلان،عوام کو ریلیف دینے کے دعوے جھوٹ نکلے،نوابزادہ افتخار احمد خان

  



مظفرگڑھ(نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کہاہے کہ حکمرانوں نے سو دنوں میں عوام کو مہنگائی کے سوا اور کیا دیا ہے.نیا پاکستان بناتے بناتے پرانے پاکستان کا بھی ستیاناس کر دیا گیاہے.صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کو یونی ورسٹی بنانے والے اب پی ایم ہاؤس میں منتقل ہو چکے ہیں.جبکہ تھانیدار اور پٹواری تک ایم پی ایز کے کہنے پر لگائے جا رہے ہیں.گورنر ہاوس میں گورنرز بیٹھے ہیں.پٹرول مہنگا ہے.کہاں ہے وہ وزیر خزانہ جو 45 روپے فی لٹر دینے کا اعلان کرتے تھے.انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے تمام دعوے ہوا ثابت ہوئے ہیں.حکومت عملاً ناکام ہو چکی ہے۔

ریلیف

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...