عبدالحکیم،غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف گھیرا تنگ،مالکان پر مقدمے،کارروائی شروع

عبدالحکیم،غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف گھیرا تنگ،مالکان پر ...

  



عبدالحکیم(نمائندہ خصوصی،سپیشل رپورٹر) چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالحکیم(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کی ہدائت پر مہر شوکت حیات انفورسمنٹ انسپکٹر بلڈنگ انسپکٹرفخرحسین شاہ ،اسٹنٹ بلڈنگ انسپکٹر چوہدری محمد اشرف اور دیگر عملہ نے رانا محمد یسین ولد محمد یعقوب،(علی آبادی )اعجاز حسین ولد محمد حسین،محمد اکرم ولد محمد صدیق،(گرین سٹی) فتخار حسین ولد محمد حسین(احمد گارڈن) محمد اکرم ولد محمد صدیق(اکبر سٹی)وغیرہ کے خلاف لینڈ سب ڈویژن بائی لاز کے تحت میونسپل کمیٹی عبدالحکیم سے ہاؤسنگ سکیم کی منظوری حاصل نہ کرنے اور نقشہ منظور نہ کرانے کے علاوہ مجوزہ ہاؤسنگ اسکیموں میں سڑکوں ،اوپن ایریا، پارکس ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ،کی اراضی بلدیہ کے نام انتقال نہ کرانے پر اور ہاؤسنگ اسکیموں میں ترقیاتی کاموں کے لئے بینک گارنٹی اور قابل فروخت رقبہ رہن نہ رکھنے پر زیر دفعہ 132/2B لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت ایف آئی ار کا علیحدہ علیحدہ اندراج کرا دیا ہے ، بلدیہ نے پولیس کاروائی سے قبل متعدد بار نوٹس کے ذریعے بھی ہاؤسنگ اسکیموں کے مالکان کو مطلع کیا، جن ہاؤسنگ اسکیموں مالکان کے خلاف کاروائی کی گئی ہے انھوں نے بتایا ہے ، کہ بلدیہ نے بلاتفریق کاروائی نہ کی ہے ، کچھ لوگوں کو چھوڑ کر ان کو مہلت دے دی ہے۔

مقدمے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...