کلین اینڈ گرین مہم تیز ‘ راجنپور میں 548 کنال اراضی واگزار
وہاڑی ‘ ڈیرہ غازیخان ‘ گوگڑاں ‘ کوٹ ادو ‘ راجنپور ‘ بہاولپور ‘ کروڑ لعل عیسن (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
( نمائندگان ) کلین اینڈ گرین مہم تیز ‘ راجنپور میں 548 کنال اراضی واگزار ۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایجوکیشن محمد یوسف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی کلین اینڈ گرین مہم ملکی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اور کسی بھی ملک کی ترقی کا بنیادی جزو ہے گونمنٹ گرلز ہائی سکول 75 ڈبلیو بی میں فروٹ فارم اور شجر کاری کرنے پر پرنسپل عذراء عبدالحئی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 75 ڈبلیو بی کے وزٹ کے دوران کیا اس موقع پر انہوں نے سکول انتظامیہ کی جانب سے اعلی انتظامی امور,سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب،کلاس رومز کی ڈیکوریشن ،نظم وضبط اور صفائی کے بہترین انتظامات کو سراہا اور پرنسپل مسز عذراء عبدالحئی کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفیکیٹ جاری کیا۔ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی ‘ سٹی رپورٹر کے مطابق .ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان کی ہدایت پر سرکل آفیسر راجن پور نے کارروائی کرتے ہوئے 548کنال سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرا لی ہے . ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان کے مراسلہ کے مطابق سرکل آفیسر راجن پور نے اس سلسلے میں رپورٹ مرتب کر کے ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو ارسال کی تھی جس پر انہوں نے سرکل آفیسر کو فوری طور پرسرکاری رقبہ واگزار کرانے کی ہدایت کی اور سرکل آفیسر نے رقبہ پر ہل چلا کر ناجائز قابضین کاقبضہ ختم کرایا اور ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کرد ی گئی ہے . گوگڑاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق لودہراں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم جاری رہے گی مین روڈ پر جگہ کشادہ کر دی گئی ہے جس سے شہر کا ماحول خوبصورت ہو گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر عبدالطیف خان ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر عبدالطیف خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف تجاوزات کے خلاف مہم اسی طرح جاری رہیگی۔کوٹ ادو سے نامہ نگار کے مطابق کوٹ ادو اسسٹنٹ کمشنرجام آفتاب کی ہدایت پرمیونسپل عملے نے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا آپریشن کو میونسپل کمیٹی کی حدود میں مرحلہ وار کیا گیاآپریشن کالی پل سے میپکو آفس تک کیا گیا بعض تجاوزات ہٹانے گئے اور بعض کو علانات کے زریعے ایک دن کی وارننگ دیگی میونسپل عملے کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن مرحلہ وار کیا جائے گا تجاوزات نہ ہٹانے والوں کے تجاوزات گرا اور اٹھا لیے جائیں گے کل سے بغیر وارننگ دیے مشینری اور عملے کے ہمراہ تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔ راجن پور سے نامہ نگار کے مطابق تحصیلدار را جن پور زا ہد محمود خا ن مزاری نے پا کستان سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے پنجاب حکو مت کی ہدا یت پر گر ین اینڈ کلین مہم کے تحت را جن پور ،رکھ کو ٹ مٹھن ، بستی پھلی ،کو ٹلہ گا نمو ں، رکھ مر غا ئی ، رکھ نور پور،رکھ بیٹ سونترہ ،رکھ تو نگ ،رکھ کو ٹلہ عیسن ،کو ٹلہ شیر محمد و گرد نوا ح میں نا جا ئز قا بضین سے ہزارو ں ایکڑ سر کا ری زرعی ارا ضی کو وا گزار کرا دی گئی ہے اور مز ید با اثر لینڈ ما فیا کے خلا ف بھر پور مہم جا ری ہے اور انہو ں نے کہا کہ کلین اینڈ گر ین پنجاب مہم کے تحت جو سر کا ری رقبہ وگزار کرا یا گیا ہے اور یہ حکومت کو تجو یز بھجوا دی گئی ہے کہ بے زمین غر یب کا شتکا رو ں کو پٹے داری پر دی جا ئے۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق قدیمی قبرستان رجسٹرحقداران1942 سے1943 سے قائم ٹبہ بدرشیر کی قبریں مسمارکرکے وہاں پرناجائز قابضین نے کوٹھیاں مکانات تعمیر کرلیے کمشنر بہاولپورڈویژن نے اے سی سٹی کوکاروائی کرنے کاحکم دیالیکن محکمہ مال کے عملہ پٹواری اورریونیو آفیسرکی ملی بھگت سے کاروائی عمل میں نہ لائی گئی قبرستان میں محکمہ مال کے پٹواری جس کے پاس چک9 بی سی کاچارج بھی ہے اس نے خودقیمتی کوٹھی بنارکھی ہے تفصیل کے مطابق چک9 بی سی میں قدیمی قبرستان جوکہ1942 سے مقبوضہ اہل اسلام ہے جس کاکل رقبہ203 کنال2 مرلے ہے قبرستان کااندراج اورقبریں موجود ہیں لیکن قبضہ مافیانے61 کنال15 مرلے اراضی پرقبریں مسمار کرکے وہاں قیمتی کوٹھیاں اورمکانات تعمیرکررکھے ہیں اوروہاں پر واپڈانے بجلی بھی ناجائز طورپردے رکھی ہے ان قبضوں میں محکمہ مال ، محکمہ پولیس کے لو گ بھی شامل ہیں جنہوں نے قیمتی کوٹھیاں بنارکھی ہیں قبریں مسمار کرکے61 کنال15 مرلے پر157 افراد نے قبضہ کیاہواہے کمشنر بہاولپورنے قبرستان کی اراضی واگزار کرانے اورمتعلقہ افرادکیخلاف کاروائی کرنے کاحکم دیاتھالیکن ریونیوآفیسر پٹواری اوراے سی سٹی نے کاروائی کرنے کی بجائے خاموشی اختیارکی ہوئی ہے۔کروڑ لعل عیسن سے نمائندہ پاکستان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر'چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کروڑ کے نہ ہونے کی وجہ سے تحصیل کروڑلعل عیسن میں قبضہ مافیا کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں ہو سکی۔ حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ضلعی انتظامیہ ضلع لیہ میں کرپٹ ملازمین اور آفیسران کی ملی بھگت سے سرکاری اراضیوں ملکیتی تھل ڈولپمنٹ اتھارٹی سنٹرل گورنمنٹ صوبائی گورنمنٹ متروکہ وقف املاک بورڈ لیہ محکمہ اوقاف محکمہ صحت لیہ ایم سی کروڑ کی اراضی اور تاریخی قدیمی قبرستان کی کروڑوں روپے کی مالیتی اراضی پر بااثر سیاسی پشت پناہی اورکرپٹ ملازمین و افسران کی ملی بھگت سے قبریں مسمار کر کوٹھیاں اور مکانات تعمیرات کئے ہیں جبکہ بچی کچھی اراضی پر بھی اینٹیں گرا کر موقع کا انتظار کیا جارہا ہے کی میونسپل کمیٹی کروڑ کے سلاٹر ہاوس کی پرانی اور نئے خریدی گئی اراضی اور اراضی چونگی لوہاراں والی پر با اثر افراد کا قائم ہے کسی بھی فرد سے اراضی واگزار نہیں کرائی جاسگی محکمہ اوقاف کی کروڑوں روپے کی کمرشل اندرونے شہر لیہ روڈ گیٹ دربار شریف غلہ منڈی روڈ ڈاکٹر اشو لعل کروڑ میں بازار میں واقع مندر و گرچا کی اراضی سینکڑوں ایکڑ دیہی زرعی اراضی جو کہ محکمہ اوقاف کی مختلف چکوک مواضعات میں واقع ہے محکمہ نے اس اراضی کو مختلف لوگوں کو انتھائی کم قیمت پر پٹہ دے رکھی ہے۔ کرپٹ ملازمین آفیسران نذرانہ لے کر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں اور ان قبضہ مافیا سرکاری اراضی کو فروخت کرنے والوں پٹہ داروں کو ہر ممکن تحفظ دینے کے لیے سرگرم عمل ہیں محکمہ اوقاف کے کرپٹ ملازمین نے قبضہ مافیا کو تحفظ دینے کے لیے انھیں عدالت میں دعوے دائر کرنے کے مشورے بھی دے رکھے ہیں محکمہ اوقاف نے ابھی تک ناجائز قابضین کے خلاف کوئی قانونی عملی کاروائی نہیں کی محکمہ اوقاف نے وارڈ کے ممبر اللہ بخش عرف میاں بکھو سمیت درجنوں قابضین اکبر ولد امیر بلال حسین مشتاق احمد منیر احمد اقبال حسین پسران دوست محمد امام بخش سلطان ولد الہی بخش محمد اسماعیل محمد اقبال محسن نقوی ولد ضمیر الحسن رمضان منظور حسین ماسٹر عجاز غلام حسین حجام ایم شفیع شا جھان زوار دوست محمد زوار محمد بخش اللہ بخش .رمضان کریم نواز لنگا اغا محسن نقوی بہادرخان پٹھان مختیار حسین شیر محمد محمد بخش چنڑ اعجاز امیر محمد مرید مہدی ماسٹر ریاض رمصان اللہ یار عاشق حسین صادق حسین مختیار ولد مرید حسین ستار ولد فیص محمد کی ناموں کی فہرست ارسال کر دی ہے اسسٹنٹ کمشنر چیف آفیسر ایم سی کروڑ کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ کلین و گرین پنجاب کا خواب ادھورا ہے دیہی اراضی میں کروڑوں روپے کے قیمتی درختوں کو پٹہ داروں نے محکمہ اوقاف کے کرپٹ ملازمین آفیسران سے ملی بھگت کر کے بیچ کھائے ہیں شہریوں نے چیئرمین و سیکرٹری حکومت پاکستان وزیر اعظم پاکستان کمشنر ڈی جی خان ڈی سی لیہ سے فوری نوٹس لینے اور کرپٹ ملازمین آفیسران پٹہ داروں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کلین اینڈ گرین