قتل کے ملزم کو سزائے موت 3 لاکھ مدعیوں کو ادا کرنے کا حکم
ملتان ( خبر نگار خصوصی )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے خواتین کو (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )
تنگ کرنے سے منع کرنے کی رنجش میں قتل کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور3 لاکھ روپے مد عیوں کو معا و ضہ ادا کرنے جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ فاضل عدالت میں تھانہ چہلیک کے استغاثہ کے مطابق ناصر خان نے23 اکتوبر2016ء کو مقدمہ درج نمبر 591\2016کروایا تھا کہ اس نے ایم ڈی اے کے علاقہ میں ایک بوتیک بنا رکھا تھا جہاں اس کا بیٹا دانش خان اسکے ساتھ کام کرتا تھا ایک روز ملزم طاہر شان عرف شانی ان کے بوتیک پر آیا اور وہاں خریداری کرنے والی خواتین کو چھیڑنے لگا جس پر دانش خان نے اسے وہاں سے جانے کو کہا اور دونوں میں شدید تلخ کلامی ہوگئی جس کی رنجش میں ملزم نے اسکے بیٹے پر دکان پر آتے ہوئے فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال لے جاتے ہوئے را ستہ میں دم توڑ گیا ہے۔ جس پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گزشتہ روز عدالت نے سماعت کے بعد تمام گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں ملزم کو دفعہ302 کے تحت جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور3 لاکھ روپے مد عیوں کو معا و ضہ ادا کرنے جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
مدعی
Ba